دبئی ٹریفک پولیس نے ایک بچے کے مین روڈ پر چار پہیوں والی کواڈ بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کر دیا۔ خلیجی اخبار کے مطابق، پولیس پیٹرولنگ کے دوران دو بچوں کو سڑک پر کواڈ بائیک چلاتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر انہیں روک لیا اور ان کے والدین کو طلب کیا۔ اس کے ساتھ ہی بائیک بھی ضبط کر لی گئی۔
دبئی پولیس کی جانب سے والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو سڑکوں پر بائیک یا کسی بھی گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں، کیونکہ اس سے نہ صرف بچوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی یہ سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔
پولیس نے واضح کیا کہ جو بھی افراد بچوں یا شہریوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالیں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔



