اپریل 17, 2026

انجمن بہبودئ مریضاں ڈنگہ کا اہم اجلاس، سلیم عابد پیرزادہ جنرل سیکرٹری منتخب

ڈنگہ : دکھی انسانیت کی خدمت کی علمبردار علاقہ کی معروف تنظیم انجمن بہبودئ مریضاں ڈنگہ کا اھم اجلاس حاجی محمد حسین ٹوپہ کی زیر صدارت مرکزی آفس میں منعقد ھوا آغاز تلاوت کلام پاک حمد باری تعالی نعت رسول مقبول ص درود پاک سے ھوا جس کی سعادت ڈاکٹر محمد الیاس نے حاصل کی اس موقع پر شرکآ اجلاس نے اتفاق رائے سے سلیم عابد پیرزادہ کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا فنانس سیکریٹری سید عرفان علی نے تنظیم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی صدر حاجی محمد حسین ٹوپہ جنرل سیکریٹری سلیم عابد پیرزادہ فنانس سیکریٹری سید عرفان علی دیگر عہدداران اور اراکین کی مکمل مشاورت سے تنظیم کے لئے فنڈز ریزنگ سمیت دیگر امور کے حوالہ سے لائحۂ عمل تریب دیا اور عہدداران اور اراکین پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیں جو صاحبان ثروت مخیر حضرات سے ملکر فنڈز اکٹھا کرینگے اجلاس میں تنظیم کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا عزم اور عہد کیا کیا اس موقع پر تنظیم کے عہدداران اور اراکین نے لاکھوں روپے کے فنڈز دینے کے اعلانات بھی کئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شااللہ ماضی کی طرح ریکارڈ فنڈز ریزنگ کی جائیگی اور مستحق غریب نادار یتیم بیواؤں کے علاج معالجہ کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور انکی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئی
اجلاس میں حاجی محمد حسین ٹوپہ، حاجی شیخ محمد جاوید نزیر ،میاں محمد اشرف، سید عرفان علی، سلیم عابد پیرزادہ، میاں وسیم خادم ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد الیاس، راجہ احسان الرحمان، ماجد علی مدنی، بشارت بی ایس سمیت دیگر عہدداران اور اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاجی محمد حسین ٹوپہ نے شرکاء اجلاس کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا خاص اھتمام کیا اجلاس کا احتتام دعائے خیر سے ھوا جس کی سعادت ڈاکٹر محمد الیاس نے حاصل کی