اکتوبر 28, 2026

منڈی بہاءالدین میں ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس، رمضان کے حوالے سے سکیورٹی پلان کی منظوری

منڈی بہاءالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عبد الرحیم شیرازی کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن عبد المجید، سی او ایم سیز،متعلقہ محکموں کے افسران، ممتاز علمائے کرام، اور انجمن تاجران کے رہنما?ں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے حوالے سے ضلع بھر کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہےضلع بھر کی 571جامع مساجد میں تراویح اور افطار کے وقت پولیس اور رضا کار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اہلکار گلیوں، مساجد کے مین گیٹ پر صفائی ستھرائی کریں گے۔ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، جوصبرو تحمل، رواداری ،اتفاق و اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک کے مہینے میں پولیس، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔منڈی بہاءالدین کے علمائے کرام، مشائخ عظام اور زاکرین ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔یہی جذبہ رمضان کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عبد الرحیم شیرازی نے علمائے کرام کو باور کروایا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر اتحاد بین المسلمین اورمذہبی ہم آہنگی کی اس وقت شدید ضرورت ہے کیونکہ ہمارے ملک و قوم کہ اندرونی و بیرونی دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم اور سازشوں کے ذریعے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ جسے ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے۔اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائے خیر بھی کرائی گئی۔