اپریل 18, 2026

راجہ احسان الرحمن کی زیر صدارت پریس کلب ڈنگہ کا اجلاس،حلف برداری تقریب کیلئے مشاورت

ڈنگہ (نامہ نگار) پریس کلب ڈنگہ کا ایک اہم اجلاس صدر راجہ احسان الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور، نئے اراکین کی شمولیت اور آئندہ حلف برداری تقریب کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں موصول ہونے والی رکنیت کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ تقریب کو بامقصد اور منظم انداز میں منعقد کرنے کے لیے مختلف تجاویز زیر بحث آئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب ڈنگہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اجلاس میں سرپرست میاں محمد اشرف، سابق صدر محمد شریف چشتی، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد الیاس، سینئر نائب صدر ایم سلیم عابد پیرزادہ، جوائنٹ سیکرٹری ملک اعجاز حسین، سیکرٹری نشر و اشاعت مرزا ارشد علی، نائب صدر سید عرفان علی سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔