اکتوبر 29, 2026

تحریک تحفظ اسلام انٹر نیشنل کے زیر اہتمام 19 ویں سالانہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس آج 2 فروری بروز سوموار دن 3 بجے ضلع کونسل ہال گجرات میں منعقد ہو گی

ڈنگہ (ایم زمان اسلم) تحریک تحفظ اسلام انٹر نیشنل کے زیر اہتمام 19 ویں سالانہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس آج 2 فروری بروز سوموار دن 3 بجے ضلع کونسل ہال گجرات میں منعقد ہو گی۔ شیخ الحدیث مفتی الحاج پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی کا نفرنس کی صدارت و خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ جبکہ کانفرنس مرکزی امیر تحریک تحفظ اسلام انٹر نیشنل غازی محمد ثاقب شکیل جلالی کی زیر قیادت منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں شرکت کے لئے راجہ ندیم امجد کی زیر نگرانی مسجد بلال محلہ آرام باغ سے دن 2 بجے روانہ ہو گا۔ ٹرانسپورٹ کی سہولت فری مہیا کی جائے گی۔