اکتوبر 29, 2026

لالہ موسیٰ: صدراتی ایوارڈ یافتہ چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی میزبانی میں "میری فوج، میرا پاکستان” کنونشن دو فروری کو ہوگا

لالہ موسیٰ (بیورو رپورٹ) صدراتی ایوارڈ یافتہ تمغہ خدمت چوہدری پرویز اقبال لوہسر کی میزبانی میں لالہ موسیٰ میں "میری فوج، میرا پاکستان” کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام دو فروری بروز سوموار شام 4 بجے بھٹی سٹریٹ، محلہ چراغ پورہ، نزد سرکلر روڈ، لالہ موسیٰ میں ہوگا۔

کنونشن میں خصوصی طور پر سید ضیا ء علی شاہ ترمذی سابق کونسلر اور کوآرڈینیٹر محکمہ صحت، اور رضوان کاظمی چیف میڈیا ایڈوائز، ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ مدعو ہیں۔ صدراتی ایوارڈ یافتہ چوہدری پرویز اقبال لوہسر بطور چئیرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن مہمان خصوصی کے طور پر پروگرام میں شریک ہوں گے۔

کنونشن میں مزید شرکاء میں شامل ہیں سید مدد علی شاہ ایم پی اے، چوہدری آصغر گھرال ایڈوکیٹ ایم پی اے اور چوہدری اعجاز رنیاں ایم پی اے، جبکہ اوورسیز کمیونٹی اور محب وطن پاکستانی بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ پروگرام کا مقصد ملک کی خدمت اور عوامی شعور کے فروغ کے لیے فوج کی قربانیوں اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔