اکتوبر 28, 2026

منڈی بہاءالدین: شہید ہیڈ کانسٹیبل امجد حسین کو پولیس کی جانب سے خراج عقیدت

منڈی بہاءالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع منڈی بہاءالدین سید عبدالرحیم شیرازی کی ہدایت پر، آج کے دن شہادت پانے والے شہید ہیڈ کانسٹیبل امجد حسین کی قبر پر سلامی دی گئی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی۔

ہیڈ کانسٹیبل امجد حسین مورخہ 25 جنوری 1998 کو ضلع گجرات میں شہید ہوئے اور تحصیل پھالیہ بمقام پنڈی دو ہتڑاں میں مدفون ہیں۔

شہدائے پولیس ہمارا فخر ہیں، جنہوں نے اپنا آج قربان کر کے ہمارا کل محفوظ بنایا۔