اکتوبر 28, 2026

یورپی یونین کا امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ طے شدہ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے کی بار بار خواہش ظاہر کرنے اور یورپی ممالک پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکیوں کے بعد کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ تجارتی معاہدہ گزشتہ سال طے پایا تھا، جس کے تحت امریکا نے بیشتر یورپی مصنوعات پر ٹیرف 30 فیصد کے بجائے 15 فیصد مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا، جبکہ یورپی یونین نے امریکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
تاہم گرین لینڈ کے معاملے پر امریکی دھمکیوں کے بعد یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی رویے سے یورپی یونین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں معمول کے سفارتی اور تجارتی تعلقات ممکن نہیں رہے، اس لیے معاہدہ معطل کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں بچا۔