ٹورنٹو: جنرل سیکرٹری پاکستان اوورسیز فورم کینیڈا، ملک ابرار انجم نے چیئرمین پاکستان اوورسیز فورم شاہد رضا رانجھا ( امریکہ ) کے بیٹے ہاشم رضا رانجھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ملک ابرار انجم نے کہا کہ جوانسال بیٹے کی وفات والدین کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور اس غم کی گھڑی میں وہ شاہد رضا رانجھا اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہاشم رضا رانجھا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ، بالخصوص والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطا فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اوورسیز فورم کینیڈا کے تمام ممبران اپنے چیئرمین شاہد رضا رانجھا اور ان کے خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں ۔





