نونانوالی ( ڈاکٹر غلام شبیر) گجرات میں بار الیکشن 2026 میں دلچسپ مقابلے کے بعد سید فدا عباس 757 ووٹ لے کر صدر کے عہدے پر کامیاب ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل کاشف منیر بارو 557 ووٹ حاصل کر سکے۔ نائب صدر کے عہدے کے لیے حمیرا ریاض وڑائچ 654 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، جبکہ ان کے مقابل اصغر علی کمبوہ 640 ووٹ حاصل کر سکے۔ جنرل سیکرٹری کے لیے مرزا کاشف بیگ 863 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، اور ان کے مدمقابل عقیل عباس ترابی نے 441 ووٹ حاصل کیے۔ انتخابات کے نتائج نے وکلاء کی کمیونٹی میں خوشی اور جوش پیدا کر دیا ہے۔




