اکتوبر 28, 2026

چوہدری سہیل مہدی کی چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا سے ملاقات، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات کو سراہا


سعودی عرب (ادریس احمد سے) پاکستان الائنس فورم یورپ (پاکستان چیپٹر) کے صدر چوہدری سہیل مہدی نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا سے ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری سہیل مہدی نے چیئرمین او پی ایف کی بصیرت افروز قیادت، خلوصِ نیت اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کی انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین سید قمر رضا کی مدبرانہ اور دوراندیش قیادت میں او پی ایف اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور پاکستان کے ساتھ ان کے مضبوط تعلق کو مزید مستحکم بنانے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کر رہا ہے،چوہدری سہیل مہدی نے مزید کہا کہ سید قمر رضا کی قیادت اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کی علامت ہے، اور ان کی کوششیں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے دیرپا اور پائیدار حل کی جانب ایک مثبت اور امید افزا پیش رفت ہیں۔