اکتوبر 28, 2026

تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، قتل کے مقدمے میں ملوث لیڈی ملزمہ گرفتار، آلہ قتل برآمد

تھانہ پنڈ دادنخان کے ایس ایچ او عبدالطیف اور ان کی ٹیم نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں ملوث لیڈی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے آلہ قتل پستول 09 ایم ایم بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے واضح کیا ہے کہسنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔