متحدہ عرب امارات نے بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیا قانون متعارف کرایا ہے۔ نئی کونسل کے قیام کے ساتھ، بچوں کا ڈیٹا شیئر کرنے پر آن لائن پلیٹ فارمز پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ آن لائن گیمز، جوئے اور سٹے کے گیمز بچوں کے لیے ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور گیمنگ پلیٹ فارمز پر سخت نگرانی کی جائے گی تاکہ بچوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔





