اکتوبر 29, 2026

بیلجیئم نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کی حمایت کر دی

غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کے معاملے پر بیلجیئم نے عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بیلجیئم نے کیس میں شمولیت اور حمایت کا رسمی اعلامیہ جمع کروا دیا۔

عالمی عدالت انصاف کے مطابق، برازیل، کولمبیا، آئرلینڈ، میکسیکو، اسپین اور ترکیے بھی مقدمے میں جنوبی افریقہ کے موقف کی حمایت کر چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے دسمبر 2023 میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی حملے 1948 کے اقوام متحدہ کے نسل کشی کی روک تھام اور سزا سے متعلق کنونشن کی خلاف ورزی ہیں۔