مقبوضہ مغربی کنارے – اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے اندر موجود ہے اور اسرائیل کبھی غزہ نہیں چھوڑے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاٹز نے کہا کہ فوج دفاعی مقاصد کے لیے غزہ میں تعینات ہے تاکہ ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہرایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع میں مکمل طور پر اپنی قوت پر اعتماد رکھتا ہے اور کسی دوسرے پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔
اسرائیل کاٹز نے یہ بھی کہا کہ مناسب وقت پر شمالی غزہ میں شہری اور فوجی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے، اور یہ اقدامات سرکاری طور پر نافذ کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا ہے۔





