جون 22, 2026

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں طیارہ حادثہ، 7 افراد ہلاک

امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں معروف امریکی موٹر اسپورٹس ریسنگ ڈرائیور گریگ بفل بھی اپنے اہلِ خانہ سمیت جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد واپس ہوائی اڈے کی جانب مڑا، تاہم لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد طیارے میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

امریکی حکام کے مطابق طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق تکنیکی اور موسمی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔