جون 23, 2026

منڈی بہاءالدین میں زکوة ڈے منایا گیا، مستحقین کے لیے کفالت کی اپیل

منڈی بہاءالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) صوبائی سیکرٹری زکوة و عشر پنجاب کی ہدایت کے تحت ضلع منڈی بہاوالدین میں زکوة ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر آڈٹ آفیسر مدثر رفیق اور آڈیٹر فیصل عباس نے شہر کی مختلف کاروباری شخصیات اور صاحب حیثیت افراد سے ملاقات کی۔

آڈٹ آفیسر مدثر رفیق نے بتایا کہ محکمہ زکوة و عشر پنجاب کے زیر اہتمام بیوگان، مساکین، معذور افراد اور غرباء کو گزارہ الاونس کی مد میں زکوة کی ادائیگی کی جاتی ہے، جو مکمل شفافیت کے ساتھ میرٹ پر، برانچ لیس بینکنگ اور بایو میٹرک کے بعد کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فنی تربیت کے اداروں، سرکاری کالجز و یونیورسٹیز اور دینی مدارس میں زیر تعلیم مستحق طلباء کو زکوة فنڈ سے وظائف دیے جاتے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے ذریعے مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔

آڈٹ آفیسر مدثر رفیق نے شہر کی کاروباری شخصیات سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوة محکمہ زکوة و عشر پنجاب کے بنک آف پنجاب کے اکاونٹ نمبر PK20BPUN6010046987300013 یا مسلم کمرشل بینک کے اکاونٹ نمبر PK52MUCB0736876331001823 میں جمع کروائیں تاکہ مستحق افراد کی کفالت بہتر انداز میں کی جا سکے اور محکمہ زکوة کی سکیمیں مؤثر طریقے سے چلائی جا سکیں۔