جون 26, 2026

ڈنگہ: محمد خالد کھوکھر اور ان کے صاحبزادوں کو زم زم موبائل زون اینڈ ریپیئرنگ لیب کے قیام پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں:عابد رضا کھوکھر

ڈنگہ (نامہ نگار) اوورسیز بزنس مین عابد رضا کھوکھر آف سائپرس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم ڈنگہ کی معروف کاروباری فیملی کے ہیڈ محمد خالد کھوکھر اور ان کے صاحبزادوں محمد شعیب خالد‘ محمد زبیر خالد‘ محمد عمیر خالد اور محمد عزیر خالد کو اپنے نئے کاروباری ادارے زم زم موبائل زون اینڈ ریپیئرنگ لیب ہیلاں روڈ ڈنگہ کے قیام پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی کاروباری دانش سے اس نئے کاروباری ادارے کو بھی کامیابی کے عروج تک لے جائیں گے۔ ہم تمام فیملی ممبران ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔