سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلی جانے والی ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے بنگلادیش کو پینلٹی ککس پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہا، تاہم پینلٹی ککس پر بھارت نے 4-1 سے فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ جیت لی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد عبداللہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 گول کیے اور ایونٹ کے ٹاپ اسکورر قرار پائے۔ ان کی اس کارکردگی پر انہیں "بیسٹ اسٹرائیکر” کا ایوارڈ بھی دیا گیا، جو پاکستانی فٹبال کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
متعلقہ خبریں
پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، تاہم انہیں بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔





