اکتوبر 28, 2026

ایشین اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے بھارت میں ٹیم کی سکیورٹی پر بات ہوئی ہے: صدر پی ایچ ایف

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نےکہا ہےکہ بھارت میں ٹیم کی سکیورٹی کے معاملے پر بات ہوگئی ہے۔ طارق بگٹی نے کہا کہ ایشین اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے بھارت میں سکیورٹی کے معاملے پر بات ہوئی ہے، دونوں باڈیز سے پوچھا ہے کہ پاکستان ٹیم کو بھارت میں کیا سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے تحفظات سے آگاہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا پوچھا ہے، دونوں باڈیز سے کہا ہے کہ انتظامات کے حوالے سے ہمیں آگاہ کریں،کھلاڑیوں نے بھی بھارت جانے کے لیے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ باڈیز کو بتا دیا ہے کہ شرکت کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، حکومت جو فیصلہ کرے گی وہ تسلیم کریں گے، ہم حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے ایشین اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن جلد سکیورٹی تحفظات کے حوالے سے بات کریں گے ۔