جون 13, 2026

اسرائیل کا غزہ جنگ بندی بات چیت کیلئے مذاکراتی ٹیم قطر بھیجنے کا اعلان

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی بات چیت کیلئے مذاکراتی ٹیم قطر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی کے معاملے پربات چیت کے لیے اسرائیلی مذاکراتی ٹیم آج دوحا روانہ ہوگی جہاں امریکا اور قطر کی تجویز کردہ جنگ بندی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم آفس نے کہاہے کہ حماس کی طرف سے قطری تجویز میں تبدیلی کی درخواست قبول نہیں ہے۔ عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے سخت گیر اتحادیوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ غزہ میں فوجی قوت (حماس اور دیگر تنظیموں کی) ختم کیے بغیر جنگ نہیں روکیں گے۔