ڈنگہ(زمان اسلم) بلدیہ مون سون سے قبل تمام نالوں اور نالیوں کو تہہ (bed) تک صاف کرے۔ ورنہ شدید عوامی رد عمل کیلئے تیار رہیں۔ امیر جماعت اسلامی ڈنگہ و سربراہ ڈنگہ کو حق دو تحریک ڈاکٹر حافظ محمد ادریس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پری مون کی ابتدائی بارش کے پانی میں صرف ڈنگہ کے شہری ہی نہیں بلدیہ و حکومت کی کارکردگی بھی ڈوب گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکاسی کے نالوں کی باقاعدہ صفائی نہ ہونے سے پورے شہر میں جگہ جگہ گلیوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا رہتا ہے۔ پیدل راہگیروں اور ٹریفک کیلئے مشکلات روز بروز بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے نام نکاسی کے نالوں کی اوپری سطح سے شاپر وغیرہ نکال کر وہیں پر رکھ دئیے جاتے ہیں جو زیادہ تر دوبارہ نالوں میں واپس جا گرتے ہیں۔ مون سون میں شہر کے زیرِ آب آنے سے بچنے کی ایک ہی صورت ہے کہ شہر کے تمام نالوں اور نالیوں کو تہہ تک صاف کیا جائے۔





