منڈی بہاء الدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم رمضان المبارک سے اب تک 34ہزار100انسپکشنز کیں اور پرائس ایکٹ کی خلاف ورزیاں پائے جانے پر133دکانداروں کو6لاکھ59ہزارروپے کے جرمانے کئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کی روشنی میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، تمام اشیائے خوردونوش بالخصوص چینی، دالیں، پھلوں اور سبزیوں کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کے دورے کر کے اشیائے خودونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں اورمنڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی نگرانی بھی کریں، دکانداروں سے اشیائے خوردونوش کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائیں اور عادی گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھجوائیں۔



