دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میونسپل کمیٹی میں یوم پیدائش بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور کرسمس کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد، مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے کیک کاٹا اور مسیح برادری میں نقد رقوم تقسیم کی، قائد اعظم محمد علی جناح جن کی بصیرت، انتھک محنت اور غیر معمولی قیادت کی بدولت پاکستان کا خواب حقیقت میں بدلا آزاد وطن دلانے کے لیے جدو جہد کا راستہ دکھایا، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق 25دسمبر کے حوالے سے دینہ میونسپل کمیٹی میں یوم پیدائش بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،

مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے مسیح برادری کے ہمراہ کیک کاٹا اور بعد ازاں میونسپل کمیٹی دینہ میں کام کرنے والے مسیح برادری میں نقد رقوم تقسیم کی اور انہیں مبارکباد دی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے کہا کہ بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی بدولت پاکستان کا خواب حقیقت میں بدلا،ان کی قربانیوں اور اصولوں نے بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن دلانے کے لیے جدو جہد کا راستہ دکھایا ہر سال 25دسمبر کو ان کا یوم پیدائش قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، تقریب میں ملک کی سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی اور اس موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم مسیح برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، تقریب میں ایم او آئی سہیل اشرف، محمد امجد، رضوان سیٹھی، ماجد آفریدی، محمد فیصل سمیت دیگربھی شریک تھے۔





