دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا تھانہ دینہ کا دورہ، بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ جات، حوالات خانہ اور میس حال کا جائزہ لیا، سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس اک اثاثہ ہے ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے تھانہ دینہ کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے بلڈنگ، ایس آئی پی ایس پروٹوکول، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، حوالات خانہ اور میس کا دورہ کیا اور کہا کہ ان کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں دی گئی

ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے اور اشتہاری مجرمان کے ریڈ نوٹس جاری کروانے کے احکامات، جرائم کی شرح کم کرنے کے لیے کرائم پاکٹس میں موثر پٹرولنگ کی جائے اور تھانہ جات میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کے لیے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔





