مصر، تنزانیہ، سوڈان، شام، تیونس کے قراء حضرات شرکت کریں گے
فن قراءت کے اعتبار سے کانفرنس سنگ میل ثابت ہو گی:ڈاکٹر شفاقت بغدادی
ڈنگہ(پریس ریلیز)چھٹی انٹرنیشنل قراء ت کانفرنس 17 نومبر (اتوار) کو ہو گی۔ کانفرنس میں مصر، تنزانیہ، سوڈان، شام، تیونس کے قراء حضرات شرکت کریں گے۔ پاکستان بھر سے جید علمائے کرام، مشائخ، مختلف یونیورسٹیوں کے اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور عالمی شہرت کے حامل علوم قراء ت کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔چھٹی انٹرنیشنل قراء ت کانفرنس کے منتظم اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی الازہری نے کہا کہ یہ کانفرنس فن قراء ت کے اعتبار سے سنگ میل ثابت ہو گی اور اس فن سے وابستہ قراء حضرات کے لئے نئی جہات اور شعور و آگہی کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل قراء ت کانفرنس کے جملہ انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

کانفرنس کی کوریج کے لئے میڈیا اور سوشل میڈیا کے نمائندوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کانفرنس کینال ویو محمڈن مارکی کھاریاں گجرات میں ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء حضرات میں سے سوڈان سے استاذ عبداللہ فرزوق، مصر سے احمد رضا محمد علی، جمال ناصرغبن، احمد محمد عبدلا لفتح، ابراہیم ماہر فرج، تنزانیہ سے حسین القردی، تیونس سے فضل بن محمد القیروانی شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر شعیب عارف، ڈاکٹر سید حسن شکیل شاہ، ڈاکٹر محمد میر آصف اکبر، مفتی کامران علی سلطانی اظہار خیال کریں گے۔





