گجرات (نمائندہ خصوصی) ملک بھر کی طرح ضلع گجرات میں بھی 27 اکتوبر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے یوم سیاہ کے طور پرمنایا گیا، تحصیل دفاتر سمیت ضلع بھر ریلیوں و سمینارزکا انعقاد کیا گیا، ضلع سطح پر مرکزی ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان و سول سوسائٹی کے افراد اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 77 سال مکمل ہوچکے ہیں، بھارت کی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی ایک طویل داستان ہے، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام طویل عرصہ بھارتی مظالم کا شکار ہیں، بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا، مصبیت کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آزادی کی جدوجہد میں کشمیر ی عوام کیساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار یوم سیاہ یکجہتی کشمیر کے حوالے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی کا انعقاد ڈپٹی کمشنر کمپلیکس تا تحصیل دفاتر تک مارچ کیا۔ڈپٹی کمشنر نیکہاکہ بھارت نے کشمیر میں 9لاکھ سے زائد فوج کے ذریعے 80لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے، بلا جواز گرفتاریاں، تشدد، خواتین،بزرگوں سے مظالم بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے طاقت کے نشے میں کشمیریوں پر جو مظالم روا رکھے ہیں ان پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور کشمیریوں کو آزادی کی اس جدوجہد میں مایوس نہیں ہونا، ہمیں جہد مسلسل کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہنا ہے وہ دن دور نہیں جب بھارت کو کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیر کاز کیلئے پرعزم ہے، ہر فورم پر کشیمریوں کے حق آزادی کے لئے آواز بلند کی جائے گی۔





