دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ اینٹی نارکوٹکس کی بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ملزمان سے 232کلو گرام منشیات برآمد، ملزم گاڑی سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ اینٹی نارکوٹکس (اے این ایف) انسپکٹر مامون رشید نے اپنے ملازمین کے ہمراہ ناکہ لگا کر پشاور سے پنجاب میں منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا، ملزم سوزوکی راوی نمبری BB-9814کے ذریعے خفیہ خانوں میں چھپا کر لے جا رہا تھا کہ اس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 174 کلو گرام چرس اور 58کلو گرام افیون برآمد کر لی، ملزم چنار گل کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا اور اے این ایف نے گاڑی کو قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ اے این ایف دینہ میں مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا۔





