کھاریاں (قاری نصیر احمدکلیار)تھانہ لاری اڈا پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن،2ملزمان گرفتار،5لیٹر شراب اور پسٹل 30 بور برآمد،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SIسید آفتاب حسین نے انچارج گڑھی احمد آباد ASIجبار احمد اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر نوید عباس کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 5لیٹر شراب اورنا جائز اسلحہ بردار عامر شہزاد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا





