جولائی 27, 2026

جہلم: سکون قلب کیلئے ذکر مصطفی ؐ سے بہتر کوئی علاج نہیں:راجہ حسن اخترآف پنڈوری

جہلم (چوہدری سالک پسوال) معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اخترآف پنڈوری نے کہا کہ سکون قلب کے لیے ذکر مصطفی ؐ سے بہتر کوئی علاج نہیں،حضورنبی کریم ؐ کے فرمودات اسوہ حسنہ شریعت مظہر اور ذکر مبارک سے ہم اپنے دل ودماغ اور روح کو سیراب کرسکتے ہیں اور اپنی آخروی نجات کا سامان کرسکتے ہیں نبی پاک ؐ کا پیغام اللہ پاک کی شریعت ہے جنہوں نے نبیوں کی پیروی نہیں کی ان کا نام ونشان صف ہستی سے گیا،مسلمانوں کی ناموس نبی پاک ؐ کی تعلیمات سے جڑی ہے رسالت کا مانناہم سب پر واجب ہے دور حاضر میں نوجوانوں کو سیرت طیبہ سے روشناس کروانا ہوگا سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے سے زندگی کا ہر مسئلہ حل ہوگا،یہی حقیقی زندگی کا راز ہے زندگی کے ہر شعبہ میں آپ کو رہنمائی ملے گی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اخترآف پنڈوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے نبی پاک ؐ دنیا وکائنات کی وہ عظیم ہستی ہیں جن کے ماتھے کی روشنی سے روشن خیالی جنم لیتی ہے جن کے قدموں کے نشان سے منزل کا سراغ ملتا ہے جن کی شریعت سے ظلم ناانصافی کے سارے دروازے بند ہوجاتے ہیں دنیا سے دور رہ کر ہم زندہ رہ سکتے ہیں لیکن نبی پاکؐ سے دور رہ کر ہم کہی کے نہیں رہیں گے،نبی پاکؐ کی ولادت دنیا کائنات کے لیے بہت بڑی سعادت ہے جب رسول ﷺمیں آگے بڑھنا اخوت کہلات ہے اختلاف نہیں