جولائی 17, 2026

انگلش ٹیم سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر میدان میں کیوں اتری؟

انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگیا ہے، کپتان بین اسٹوکس کی انجری کی وجہ سے اولی پوپ انگلش ٹیم کی پہلی بار کپتانی کررہے ہیں۔بدھ کو اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم سری لنکا نے میزبان انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے بعد انگلش ٹیم جب فلیڈنگ کرنے میدان میں آئی تو انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے بازوؤں پر سیاہ پٹی بندھی ہوئی دیکھی گئی۔سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی کھلاڑیوں کے بازوؤں پر کالے رنگ کا بینڈ بندھا ہوا دیکھا گیا جس کے بعد صارفین کی جانب سے یہ سوال سامنے آیا کہ انگلش ٹیم نے یہ سیاہ پٹی کیوں باندھی ہے؟دراصل گزشتہ دنوں انگلش ٹیم کے سابق کھلاڑی گراہم تھورپ 55 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔انگلش ٹیم گراہم تھورپ کی موت کے سوگ میں بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر میدان میں اتری۔