جون 13, 2026

بجلی کی قیمتوں میں 14روپے کا ریلیف خوش آئند ، لیکن یہ صرف دو ماہ کیلئے کیوں ؟ مستقل بنیاد پر ریلیف ملنا چاہئے: ڈاکٹر طارق سلیم

گجرات (ارشد علی سے) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ ہمارے 15روزہ دھرنے اور معاہدے کے بعد پنجاب کے حکمرانوں نے بجلی کی قیمتوں میں 14روپے یونٹ ریلیف دیا ہے جو کہ خوش آئند ہے لیکن یہ صرف دو ماہ کیلئے کیوں مستقل بنیاد پر ریلیف ملنا چاہئے، پنجاب کے علاوہ دیگر منصوبوں میں بھی اس طریقے سے عوام کو ریلیف دیا جانا چاہئے وہ گزشتہ روز اسلامک سنٹر گجرات میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام کو ایک ہی طرح ٹریٹ کرنے کی ضرورت ہے دھرنے معاہدے پر ملک گیر عمل نہ ہوا تو احتجاج دوبارہ بھی ہو سکتا ہے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ میاں نواز شریف تجربے کار ملک گیر جماعت کا لیڈر ہے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ بیٹھ کر اس طرح کے اقدامات سے صوبائیت کو ہوا ملے گی حکمران آئی پی پیز معاہدوں پر از سر نو نذر سانی کرنے، عیاشیوں کو کنٹرول کریں، مہنگائی کو کنٹرول کریں حافظ نعیم الرحمن نے عوامی بیداری کی تحریک شروع کی ہے اس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں جماعت اسلامی کا بیانیہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے پاکستان میں اشرافیہ کے الگ اور عام آدمی کیلئے الگ قانون ہے یہ کلچر زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔