جون 13, 2026

جہلم: ناک، کان اورگلے کے امراض سمیت الرجی کی بیماری میں اضافہ

جہلم(چوہدری مہربان حسین)ناک کان گلے کے امراض سمیت الرجی کی بیماری میں اضافہ، ایک ہفتے کے دوران سرکاری ہسپتال میں سینکڑوں مریض علاج معالجے کی خاطر پہنچ گئے،نجی ہسپتالوں میں بھی مریضوں کا رش، کمسن بچے بھی گلے،نزلہ، زکام اور بخار کا شکار ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق موسم برسات میں الرجی، ناک، کان اور گلے کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،ایک ہفتے کے دوران ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سینکڑوں مریض علاج معالجے کی خاطر پہنچ گئے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں بھی مریضوں کا رش لگ گیا، بالخصوص کمسن بچے بھی گلے، نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں الرجی اور انفیکشنز بڑھ جاتے ہیں، انفیکشن سے بچنے کیلئے نیم گرم پانی کا استعمال کریں اور خارش کرنے کیلئے آلات کا استعمال کرنے سے پرہیز کیاجائے۔