کھاریاں ( پریس ریلیز) کھاریاں شہر اور گردونواح میں کیمیکل ملا دودھ دکانوں کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی سپلائی ہوتا ہے جس پر کھاریاں شہر کی صحافی برادری نے آواز اٹھائی ہے جو قابل تحسین ہے کھاریاں شہر اور گردونواح کی عوام کو ناقص اور کیمیکل ملا دودھ مہیا کرنے والے مافیا کو لگام ڈالی جائے اور افسران بالا ٹھنڈے دفتروں سے نکل کر 2 نمبر 10 نمبر دودھ سپلائی ہونے سے روکیں اور مافیا کو عوام کی جان و مال سے کھل کھیلنے سے روکیں ۔ چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ غریب عوام کو لوٹنے اور ان کی زندگیوں کو تباہ کرنے کا کسی کو حق نہیں اور ہمارا مطالبہ ہے ایسے غیر قانونی دھندے کو لگام ڈالی جائے





