گجرات: ڈی پی او گجرات مستنصرعطاء با جوہ نے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے مین بازار گجرات کا دورہ کیا۔ مختلف دوکانداروں اور تاجروں سے ملاقات کی۔ تاجر برادری نے ڈی پی او گجرات کا پرتپا ک استقبال کیا۔ بعد ازاں ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی سٹی آفس میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔





