جون 9, 2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی کا دریا کنارے آباد مختلف آبادیوں کا دورہ

گجرات: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے دریا کنارے آباد مختلف آبادیوں کا دورہ کیا اور دریا میں پانی اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ دریائے چناب میں اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی آمد 178750 کیوسک ہے جبکہ اخراج 160950 کیوسک ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں موجود ہیں اور متحرک ہیں، علاقہ مکین دریا کے قریب جانے اور مویشی لے جانے سے گزیر کریں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دیں۔