جون 14, 2026

عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کی اپیل مسترد کر دی

کھیلوں کی عالمی عدالت نے بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگٹ کی اپیل مسترد کر دی۔عالمی عدالت نے ونیش پھوگٹ کی اولمپکس ویمن ریسلنگ سے ڈس کوالیفائی ہونے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔پیرس اولمپکس میں ونیش پھوگٹ کو اوور ویٹ ہونے کی وجہ سے 50 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا تھا۔ونیش ہھوگٹ نے پہلے روز وزن ٹھیک ہونے کی بنیاد پر سلور میڈل کے لیے اپیل دائر کی تھی، کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے آج اپیل کو مسترد کر دیا۔عدالت کی جانب سے جاری کردہ مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ونیش پھوگٹ کی اپیل کو تسلیم نہیں کیا گیا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔