جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کا رنگا رنگ پروگرام، ڈی سی جہلم سمیت ضلعی افسران اور شہریوں کی بھر پور شرکت، قومی نغمے، ترانے، شاندار آتش بازی،، شہری پروگرام سے جھوم اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام جشن آزادی میلہ کا شاندار انعقاد کیا گیا میلہ کے پہلے دن شام کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے معروف گلوکاروں نے قومی نغمے، ترانے پیش کئے میلے میں ہزاروں کی تعداد میں شہری فیملیوں کے ساتھ میلہ دیکھنے پہنچ گئے ضلع جہلم کی تاریخ میں کسی بھی جشن آزادی پر یہ سب سے بڑا پروگرام بن گیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سمیت اعلی انتظامی افسران کی فیملیوں سمیت شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔ رات 12 بجے ہی جشن آزادی کی خوشی میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شہریوں نے پروگرام اور آتش بازی کو خوب سراہا۔ اس موقع پر ضلعی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں سب بڑا آزادی میلہ ضلع جہلم میں منعقد کیا گیا ہے جس کا مقصد نہ صرف جشن آزادی کو منانا بلکہ شہریوں کو ایک بھر پور تفریح فراہم کرنا ہے۔ یہ میلہ پانچ دن جاری رہے گا جس میں بچوں کے لئے جھولے، کھانے پینے کی اشیا، میجک شو سمیت دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔





