جون 15, 2026

جہلم: 14 اگست یوم آزادی منانے کامقصد آذادی کے جذبے کو زندہ رکھنا ہے:ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر حبیب الرحمن

جہلم(چوہدری عابد محمود) 14 اگست یوم آزادی منانے کامقصد آذادی کے جذبے کو زندہ رکھنا ہے اور وہ قوم کبھی زندہ نہیں ہوتیں جو اپنے قومی ہیروز اور ماضی کو بھلا دیتیں ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز) ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کالج میں جشن آزادی کے موقع پر سیمیناز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح جہلم ضلع بھر کے کالجز میں بھی یوم جشن آذادی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ جس کے لئے تمام کالجز میں خصوصی انتظامات کیے گئے، جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کالجز کی عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ صبح کاآغاذ پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ کالج کے ہالز میں سیمینارز، قومی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے گئے، کالجز کے تمام سٹاف کے ساتھ ملکرطلباء و طالبات نے قومی پرچموں کو اٹھائے واک اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز) سمیت تمام کالجز کے پرنسپلز، سٹاف اور طلباء نے کالجز کے احاطے میں پودے بھی لگائے اور طلباء کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے گھروں اور کھلی جگہوں میں پودے لگائیں۔