جولائی 12, 2026

منگوال پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف آپریشن ، 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا


کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس تھانہ منگوال کا شراب فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس تھانہ منگوال کا ڈی ایس پی صدر سرکل شہباز احمد ہنجرا کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او تھانہ منگوال SI عثمان وارث نے اپنی پولیس ٹیم ASI زاہد اقبال کے ہمراہ کاروائی کر کے ملزم محمد عرفان ولد منور حسین سکنہ منگوال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔