کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس صدر سرکل کا ڈی ایس پی صدر سرکل شہباز احمد ہنجرا کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II انسپکٹر فیاض احمد ، ASI سید مہدی شاہ اور ASI چوہدری جابر حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش 1۔ محمد شبیر ولد دل محمد سکنہ کنجاہ اور 2۔ طارق محمود ولد محمد شفیع سکنہ کنجاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دونوں ملزموں سے 2.94 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں۔






