جون 1, 2026

ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی نمبرداران دیہہ کے ساتھ میٹنگ ، ٹھیکری پہرہ لگانے کا فیصلہ

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) علاقہ سرائے عالمگیر کے دیہات اور گاؤں میں ٹھیکری پہرا ہوگا تفصیل کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاءباجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد نے ایس ایچ او سرائے عالمگیر سرکل کےہمراہ نمبرداران دیہہ کے ساتھ امنے دفترمیں میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر نے نمبرداران کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اپنے گاؤں میں ٹھیکری پہرہ لگوانے کا بندوبست کریں اور اس کے علاوہ اپنےگاؤں یا اس کے گردونواح میں سرزد ہونے والے جرائم کی بابت پولیس کو15پراطلاع دیں اور جرائم کی روک تھام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔جس پر نمبرداران دیہہ نے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہمیں عزت سے نوازا ہے ہم آپ کا بہت مشکور ہیں۔نمبرداران دیہہ نے ٹھیکری پہرہ لگانے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔