منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کی شکایات اور مسائل کا ازالہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈی سی آفس میں آئے ہوئے سینکڑوں سائلین کی شکایات اور مسائل سن کر متعلقہ افسران کو حل کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں سروس ڈیلیوری کی بہتری ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین کے سرکاری محکموں سے متعلق انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل سن کر حل کئے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔





