کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس تھانہ لاری اڈا کا اسلحہ و منشیات کے خلاف آپریشن جاری,تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس سٹی سرکل کاناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا عبدالحئی اور اے ایس آئی راجہ شہروز نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حیدر سکنہ گڑھی احمد آباد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 120گرام ہیروئن اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔





