اکتوبر 28, 2026

منڈی بہاؤ الدین؛ مبینہ پولیس مقابلہ ، ایس ایچ او تھانہ گوجرہ عابد رسول زخمی ، 2 مجرمان ہلاک ، ایک گرفتار

منڈی بہاؤالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) تھانہ گوجرہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران ایس ایچ اوتھانہ گوجرہ عابد رسول زخمی جبکہ قتل و اقدام قتل کے 2 مجرمان ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے تھانہ گوجرہ کے علاقہ میں ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کردی،فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او تھانہ گوجرہ سب انسپکٹر عابد رسول زخمی ہو گئے۔ڈی پی او منڈی بہاؤالدین پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔اس موقع پر ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کا کہنا تھا کی حملہ آور ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئےپولیس مقابلے میں رضوان ولد محمد نواز قوم گوندل سکنہ ریڑکا زیریں عامر شہزاد ولد باطی خان قوم بچہ سکنہ بچہ کلاں ہلاک ہوئے جبکہ دانیال حسین ولد محمد اقبال قوم گوندل سکنہ ریڑکا زیریں کو گرفتار کیا گیا۔مجرمان پولیس کو متعدد قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے۔