کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار )راجہ نوید اسد ایڈووکیٹ سابق صدر کھاریاں بار نے کہا ہے کہ گیپکو سب ڈویژن گُلیانہ کے علاقے میں بِجلی کے کم وولٹیج کی وجہ سے صارفین کا بُہت نُقصان ہو رہا ہے، گیپکو ذمہ داران نوٹس لیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملاگر، ہیرا گڑھ، تِیرو چک، بھگوال وغیرہ دیہات میں بارش و طُوفان کے بعد گیپکو ملازمین نے بِجلی تو بحال کر دی ہے لیکن تین چار دِن گُزرنے کے بعد بھی ابھی تک وولٹیج کم ہیں لہذا یہ فالٹ بھی دُور کیا جائے ۔صارفین کا قیمتی الیکٹرونکس کا سامان جل گیا ہے



