HEC اور اسلام آباد کو سیمی فائنلز میں شکست۔
سیکریٹری جنرل PFB سید فخر علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔
جی ایچ کیو گراؤنڈ راولپنڈی میں فائنل آج 7 جولائی کو ہوگا۔ اعصاب شکن مقابلے کی توقع ہے۔ سید فخر علی شاہ
راولپنڈی(پرویز شیخ) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام جاری 25ویں مینز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے پانچویں روز سیمی فائنلز مقابلوں کے بعد پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں واپڈا نے HEC کو اور آرمی نے اسلام آباد کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں۔ جی ایچ کیو بیس بال گراؤنڈ راولپنڈی میں ایچ ای سی کے خلاف واپڈا نے 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے عمیر امداد بھٹی، فضل الرحمن، محمد ذاکر، وقاص اسماعیل نے 1-1 رن اسکور کیا۔ فیڈریشن کے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کے مطابق اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ انکے ہمراہ نقاش اسپورٹس کے سی ای او نقاش جت اعزازی مہمان تھے جنکی خصوصی آمد پر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں آرمی نے اسلام آباد کو 15-0 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شہزاد، اسد علی، فقیر حسین، وسیم اکرم، محمد یونس نے 2-2 جبکہ نذیر احمد، محمد حسین، چنگیز، محمد وسیم، محمد عبداللہ نے 1-1 رن اسکور کیا۔ اس موقع پر آگنائزنگ سیکریٹری میجر علی طاہر، طاہر محمود، عامر امداد بھٹی، امجد نواز خان، حمزہ اشرف اور دیگر بھی موجود تھے۔ میچز کو زبیر وٹو، طارق پاشا, سرفراز احمد، محمد ساجد چوہدری، زبیرملک اور عمر فاروق سپروائز کررہے ہیں جبکہ اسکورر محمد مبارز حسن ہیں۔





