اپریل 20, 2026

منڈی بہاؤالدین میں زکوٰۃ ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا،آگاہی واک اور تقریب کا بھی اہتمام

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)صوبائی سیکرٹری زکوۃ و عشر پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ضلع منڈی بہاوالدین میں زکوۃ ڈے بھر پور طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی زکوۃ کمیٹی منڈی بہاوالدین کے زیر اہتمام صاحب حیثیت لوگوں میں زکوۃ کی ادائیگی کے متعلق شعور پیدا کرنے کیلئے آگاہی واک اور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں عوام الناس سمیت دفتری و فیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی زکوۃ آفیسر معوذ ملک نے شہر کی مختلف کاروباری شخصیات سے اپیل کی کہ وہ اپنی زکوۃ محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب کے بنک آف پنجاب کے اکاونٹ نمبر PK20BPUN 6010046987300013 یا مسلم کمرشل بنک کے اکاونٹ نمبر PK52MUCB 0736876331001823 میں جمع کروائیں تاکہ محکمہ زکوۃ و عشر کی سکیموں کو مزید بہتر انداز میں چلایا جا سکے اور مستحق افراد کی بہتر طریقے سے کفالت ہو سکے۔ زکوۃ ڈے کے موقع پر مختلف شاہراہوں پر عوام الناس میں زکوۃ ادا کرنے سے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔