ستمبر 16, 2026

جلالپور کندوال نہر پر کام کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کا دورہ ، تعمیراتی کمپنی کی بریفنگ

جہلم ( چوہدری سالک حسین) جلالپور کندوال نہر پر کام کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کا دورہ ، تعمیراتی کمپنی کی بریفنگ ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے جلالپور کندوال نہر پر کام کا جائزہ لینے کے لیے جلالپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نہر کے کام کا جائزہ لیا ڈی سی جہلم نے مختلف مقامات پر زیر تعمیر کھالوں کا کام چیک کیا اس موقع پر تعمیراتی کام نے ڈی سی جہلم کو تفصیلی بریفنگ دی اور نہر کے پراجیکٹ کی تکمیل بارے آگاہ کیا ۔ ڈی سی جہلم نے کہا کہ اس نہر سے لاکھوں ایکڑ زمین زرخیز ہو گی اور زراعت کو فروغ ملے گا اس لئے اس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔