ریجنل،لوکل اخبارات کی فلاحی صنعت کو بربادی سے بچانا ہوگا،آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی
3 مئی عالمی یوم صحافت کے موقعہ پر شہدائے صحافت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں APRNS
آزادی اظہار راٸے پر کوٸی سمجوتہ نہیں ہوگا ،بانی صدر APRNS غلام مرتضیٰ جٹ کا پیغام
حکومت لوکل ،ریجنل اخبارت کیلٸے ساز گار ماحول فراہم کرے،APRNS
اسلام آباد (اے پی آر این ایس)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS(رجسٹرڈ) نے 3 مئی عالمی یوم صحافت کے موقعہ پر پاکستان کے شہدائے صحافت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے بانی و منتخب صدر APRNSغلام مرتضیٰ جٹ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ریجنل،لوکل اخبارات کی فلاحی صنعت کو بربادی سے بچا کر آزادی اظہار راٸےکو مزید مضبوط کیا جاٸیگا اور آزادی اظہار راٸے پر کوٸی سمجوتہ نہیں ہوگا انہوں نے حکومت وقت سےمطالبہ کیا ہے کہ حکومت لوکل ،ریجنل اخبارت کیلٸے ساز گار ماحول فراہم کرے تاکہ آزادی اظہار راٸے کی مزید ترویج کی جا سکے،





